11 ستمبر 2012 - 19:30

ہندوستان کی حکومت نے بعض بیرونی غیر سرکاری تنظیموں پرالزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں جوہری بجلی پیدا کرنے کے پروگرام میں رخنہ اندازی کررہی ہیں ۔

ابنا: ہندوستان کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے ریاست تمل ناڈو میں کوڈنکولم جوہری بجلی گھر کی مخالفت میں کئے جانے والے احتجاج اور تین روزہ جھڑپوں کے بعد کہا ہے کہ ہندوستان میں بعض بیرونی غیر سرکاری تنظیمیں اس جوہری بجلی گھر کی مخالفت کو ہوا دے رہی ہیں ۔ البتہ انھوں نے اس سلسلے میں کسی تنظیم کا نام نہیں لیا۔ ہندوستان کی حکومت نے اس سے قبل بھی اس حوالے سے امریکہ کی بعض غیر سرکاری تنظیموں پرالزام لگایا تھا کہ وہ اس بجلی گھر کا پروجکٹ، تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ قابل ذکر رہے کہ ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں کوڈنکولم جوہری بجلی گھر، روس- ہند سمجھوتے کے دائرے میں قائم کیا گيا ہے جس میں اسی مہینہ جوہری ایندھن بھرا جانا ہے ۔
.......
/169